ایل او سی پر فائرنگ: بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر اہلکار کی دفتر خارجہ طلبی

330

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر سیزفائر معاہدےکی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر اہلکار کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر اہلکار کو طلب کرکےایل او سی پر بھارتی گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا،گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوئیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال میں اب تک کی بھارتی اشتعال انگیزی سے 16شہری شہید ،133زخمی ہوئے ہیں، بھارت شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال بھارت نے 1697بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت خطے میں امن کے لیے  2003 میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔