ملک میں ماسک پہننا لازمی قرار نہیں دوں گا، امریکی صدر

352

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ کہ وہ ملکی سطح پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا کوئی حکم جاری نہیں کریں گے ،حالانکہ امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فوکس نیوز کے میزبان کرس ویلس  کے پوچھے گئے اس سوال “کیا وہ وائرس کے پھیلا کو کم کرنے کے لئے  ملکی سطح پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے پر  غور کریں گے؟۔ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں۔

فوکس نیوز سنڈے شو کے کلپ کے مطابق جس کا پورا ورژن اتوار کو نشر کیا جائے گا،ٹرمپ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو ایک خاص آزادی حاصل ہو اور میں اس پر یقین نہیں کرتا۔

ویلس کی جانب سے بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی) کے اس بیان کا حوالہ دینے کہ اگر ہر شخص ماسک پہنے تو وائرس کو قابو میں کیا جاسکتا ہےپر صدر ٹرمپ  نے مزید کہا کہ میں اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ اگر سب نے ماسک پہنا ہو تو  سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈاکٹر(انتھونی) فاچی ماسک نہ پہننے کا کہہ چکے ہیں،ہمارے سرجن جنرل جو ایک لاجواب لڑکے ہیں نے کہا کہ ماسک مت پہنو اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں ماسک بھی پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ سب کہنے کے باوجود  ماسک پر یقین رکھتے ہیں اور یہ کہ  میرے خیال میں ماسک اچھے ہوتے ہیں۔