وزیر اعظم کے15معاون خصوصی میں سے 5دہری شہریت کے حامل

433

اسلام آباد: وزیر اعظم  عمران خان کے  معاون خصوصی کی تفصیلات منظر عام پر آگئی، 15معاون خصوصی میں سے 5دہری شہریت کے حامل نکلے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثو کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں،زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، شہزاد ارباب ، شہزاد قاسم کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری دہری شہریت کے حامل نکلے،زلفی بخاری مستقل برطانوی شہریت رکھتے ہیں، جن  کے پاس بیرون ملک 5کمپنیوں کے شیئرز ہیں،

زلفی بخاری کی اہلیہ کے پاس 5لاکھ پاؤنڈکا سونا ہے،زلفی بخاری اور اہلیہ کے پاکستان میں 24 لاکھ روپے بینکوں میں موجود ہیں،زلفی بخاری کے بیرون ملک بینکوں میں 17لاکھ پاؤنڈ موجود ہیں،زلفی بخاری پاکستان میں 1300کنال سے زائد اراضی کے  بھی مالک ہیں،اسلام آباد میں زلفی بخاری کے 34کنال پر مشتمل پلاٹس ہیں۔

ندیم بابر کے اثاثوں کی مالیت 2ارب 75کروڑ28لاکھ ہے،ندیم بابر کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ہیں،ندیم بابر کے بیرون ملک 2درجن سے زائد کمپنیوں میں شیئرز ہیں،ندیم بابر پاکستان میں 12کروڑ 97لاکھ روپے کی کمرشل اراضی کے مالک  ہیں۔

معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار کے اثاثوں کی مالیت 6کروڑ روپے ہے،عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں زرعی اراضی اور کاروبار کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل 11کروڑ 85لاکھ روپے کے مالک ہیں،شہباز گل کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 9کروڑ 44لاکھ روپے ہے،شہباز گل کا پاکستان میں ایک پلاٹ ، فارم ہاؤس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5کروڑ 70لاکھ روپے کے مالک ہیں،ظفر مرزا کے پاس 2کروڑروپے کا گھر اور3کروڑکے پلاٹس بھی ہیں ۔

شہزاد اکبر کے اثاثوں کی مالیت 7کروڑ 23لاکھ سے زائد ہے،تانیہ اید روس وزیراعظم کی معان خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستا ن ہیں،معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف امریکا کے رہائشی ہیں،

معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں، معاون خصوصی پارلیمانی کوآرڈی نیشن ندیم افضل چن کی بھی دہری شہریت ہے،ندیم افضل چن کے پاس کینیڈا کی مستقل رہائش ہے۔