تاجران کی ہارن بجاؤ ، حکمران جگاؤاحتجاجی ریلی ختم،31جولائی ڈیڈ لائن

288

اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران نے تفریح  مقامات ، شادی ہالز اور تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ہارن بجاؤ ، حکمران جگاؤاحتجاجی ریلی ختم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کے حل کےلئے حکومت کو 31جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، لاک ڈاؤن کی چھٹی ختم، رات 10 بجے تک دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بس میں50آدمی سفرکرسکتےہیں توشادی ہال میں100لوگ کیوں نہیں بیٹھ سکتے،ہوٹل، کورونا وائرس کی وبا کا گراف کافی حدتک نیچے چلا گیا ہے،اسکول، پارلرز اورشادی ہالز سب کوکھول دیا جائے، ان شعبوں کو کھولنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری پرامن احتجاجی ریلی کا راستہ روکا گیا،بلوچستان اور سندھ کے مظاہرین کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیاگیا، ڈیڈ لائن ختم ہونے کی صورت میں آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے۔