پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

335

وزیراعظم نے صوبہ پنجاب میں کرپشن کی شکایات ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں ںے ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے  ملاقات کی جس میں پنجاب کے امورپر گفتگو ہوئے۔

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں آٹا گندم کی صورتحال اور انسداد کورونا اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی،اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے تحفظات کی بھر مار کردی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبائی اسمبلی اراکین کو زیادہ قومی اسمبلی کی اراکین کو کم ملتے ہیں، ہمارے حلقوں کے مسائل حل نہ ہوئے، ترقیاتی اسکیموں سے محروم ہیں۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب  کو ممبران اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی الجھن ہے اسے فوری ختم کیا جائے،بزدار صاحب آئندہ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہے، ممبران اسمبلی کے تحفظات درست ہیں، ترقیاتی اسکیمیں جہاں ممکن ہیں وہ شروع کی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے متعلق مجھے میانوالی ،لاہور اور دیگر اضلاع سے بہت کچھ پتا چلا ہے،پنجاب میں نچلی سطح پر کرپشن ختم ابھی تک نہ ہو سکی، ادارے کیا کر رہے ہیں،صوبے میں کرپشن ختم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔