پی آئی اے کے 8 پائلٹس  اور ایک ائیر ہوسٹس کے لائسنس منسوخ

410

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کےمزید 7پائلٹس  اور ایک ائیر ہوسٹس کے لائسنس منسوخ کردیے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن  عبدالستار کھوکھرنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی  سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد گزشتہ روز  لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

لائسنس منسوخ کئے جانے والے پائلٹس میں یحییٰ مصورسندیلہ، ثقلین اختر، محمد عزیر جاوید،وسیم اختر، سیدسلیم علی، علی حسن یزدانی اور طلحہ احمد خان شامل ہیں  جبکہ ایک ایئرہوسٹس شمائلہ مجید کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

لائسنس منسوخ ہونے والے پائلٹس میں 5 فرسٹ آفیسر اور 3 کپتان ہیں۔

ترجمان ایوی ایشن نے بتایا کہ اب تک پی آئی اے کے 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  لائسنس  تحریری امتحان میں  غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر منسوخ  کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ غلط لائسنس والے پائلٹس کو فوری ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

دوسری جانب معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔