امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں معمولی کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو ہفتہ وار پالیسی اجلاس کے انتظار میں تاجروں کی محتاط سرگرمیاں ہیں ۔
نیویارک میں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرع تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 1.1217ڈالر فی یورو سے بڑ ھ کر 1.1250ڈالرفی یورو پر رہی ۔ ڈالر کے مقابلے میں پونڈ کی شرح تبادلہ بھی 1.3196ڈالر فی پونڈ سے بڑھ کر 1.3238ڈالر فی پونڈ پر آگئی۔