حیدر علی نے پیرااولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ حاصل کرلیا

223

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری پیرااولمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا تمغہ حاصل کر لیا۔

حیدر علی نے کانسی کا یہ تمغہ لانگ جمپ مقابلوں کی ٹی 37 کلاس میں حاصل کیا،حیدر علی نے اس مقابلے میں 6.28 میٹر طویل چھلانگ لگائی،اس مقابلے میں چین کے شانگ گوانگزو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے جبکہ برازیل کے ایونجیلسٹا کارڈوسو میتیئس نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

اکتیس سالہ حیدر علی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے اور وہ 2016 کے پیرالمپکس میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔یہ پیرالمپکس میں حیدر کا دوسرا تمغہ ہے،انھوں نے آٹھ سال قبل بیجنگ پیرالمپکس میں بھی لانگ جمپ مقابلے میں ہی چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔