برطانیہ میں 2015 کے دوران اٹھارہ ہزار افراد نے سگریٹ نوشی ترک کی

223

برطانیہ میں سال 2015ء کے دوران تقریبا اٹھارہ ہزار افراد نے ای سگریٹ کی مدد سے سگریٹ نوشی ترک کی۔

 جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن نے تحقیقی مطالعاتی رپورٹ جاری کی ہے جو کہ ہیلتھ بیہیویئر ریسرچ سینٹر نے سموکنگ ٹول کٹ کے حاصل شدہ ادعادوشمار کا تجزیہ کرکے مرتب کی ۔ جس کے مطابق برطانیہ میں ای سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی بر طانیہ میں سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔

تحقیق کے مصنف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت تقریبا 28 لاکھ افراد ای سگریٹ استعمال کرتے ہیں ۔