شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہوگیا

424

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  رواں برس آسٹریلیا میں  ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں برس اکتوبر  نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو  کرونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کا اہم بورڈاجلاس  ویڈیو لنک  پر ہوا، جس میں ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ اب 2021 اور 2022 میں ہوں گے، تاہم ان کے میزبان ممالک کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2021 میں ہونا والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  بھارت میں شیڈول ہے۔

 آئی سی سی نے 2023 میں ہونے والے  پچاس اوورز کے ورلڈ کو  چھ ماہ کیلئے آگے بڑھادیا ہے ، اوراب 50 اوورز کا ورلڈ کپ فروری مارچ کے بجائے اکتوبر  اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔