کرونا کیسز میں کمی پر وزیراعظم کا اطمینان کا اظہار

290

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کی زیر صدارت  کابینہ اجلاس ہوا ،جس میں کابینہ اراکین کو ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملک میں کورونا کے کیسز کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں نمایاں کمی ہو رہی ہے اور حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے لیکن ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید الاضحیٰ پر کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔