چاند نظر نہ آنے کے اعلان پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا

966

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئےگا؟۔

فواد چوہدری نے کہاکہ چاندکی پیدائش ہوچکی ہے مگر رویت ہلال کمیٹی کہہ رہی ہے کہ نظر نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ علمائےکرام پہلےیہ طے کر لیں کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام،اگر نماز گھڑی کےحساب سے ہو سکتی ہےتو چاندٹیکنالوجی سےکیوں نہیں دیکھا جا سکتا؟۔

انہوں نے کہا کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائےگا، سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے مگر رویت ہلال والے کہتے ہیں کہ بادلوں کی وجہ سےچاند نظر نہیں آیا،جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئےگا؟۔

فوادچوہدری نے کہاکہ عید سے پہلےکمیٹی بن جائےگی اور رویت کے معاملات حل کر لیےجائیں گے۔