معاون خصوصی شہزاد اکبر اور مشیرموسمیاتی تبدیلی کا عہدہ تبدیل

690

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا عہدہ تبدیل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں مشیر داخلہ کا قلمدان سونپا دیا ہے، جبکہ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کاعہدہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں معاون  خصوصی برائے موسماتی تبدیلی مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے آئین پاکستان کے تحت وزیراعظم کو صرف پانچ مشیر رکھنے کی اجازت ہے، وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ ہی تھی، جس کے باعث شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ بنانے کیلئے  ملک امین اسلم کا عہدہ تبدیل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیران میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر ریفارمز عشرت حسین، مشیر  برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل تھے۔