قصور، نیندسے جگانے پر باپ نے بیمار بیٹے کو قتل کردیا

107

قصور (آئی این پی) قصور میں ایک شخص نے نیند سے بیدار کردینے پر اپنے بیمار 12 سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے محمد نگر کے رہائشی جاوید کا بیٹا رؤف بچپن سے ہی بیماری میں مبتلا تھا، کچھ عرصہ قبل اس نے اپنے سوئے ہوئے باپ کو باتھ روم لے جانے کے لیے اٹھایا جس پر باپ کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے معصوم بچے کو ایک کمرے میں لیجا کر گلا دبا کر قتل کردیا۔