نیویارک: کرونا وائرس کی وبا کے بعد سے نت نئی علامات سامنے آتی جارہی ہیں اور ویکسین کی تیاری کے مراحل میں داخل ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف نبراسکا میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے کرونا کی ایک اور نئی علامات سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے ہی نہیں بلکہ بات چیت کے دوران بھی لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والے ننھے ذرات فضا میں ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے معلق رہتے ہیں اور یہ چھوٹے چھوٹے ذرات سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر کرونا وائرس کا باعث بن سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے کلیے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے اس سے مہلک وبا سے بچا جاسکتا ہے۔