کراچی:ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2300 روپےاضافہ ہوا ہے،جس کے بعدملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 26 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔