آٹا سستا نہ ہوا تو روٹی کی قیمت بڑھا دینگے ، نان ایسوسی ایشن

350

لاہور: نان روٹی ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹا ملوں نے فائن آٹے کی بوری 100روپے مہنگی کردی، فائن آٹا سستا نہ ہوا تو نان کی قیمت 15روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم رضا نے کہا کہ  فائن آٹے کی بوری 5ہزار 8سو روپے میں مل رہی ہے، عید کے بعد بھی یہی صورتحال رہی تو ہڑتال کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت اور آٹا ملیں فائن آٹے کی قیمت کم کریں،اوپن مارکیٹ میں گندم 2200روپے من مل رہی ہے،لاہور میں گندم مہنگی ہونے کے بعد فائن آٹے کی قیمت بڑھائی گئی۔

جبکہ دوسری جانب سندھ کے شہر سہیون کا بنیادی مرکز صحت گندم کے گودام میں تبدیل کردیا گیا ہے،یوسی باجارا کے صحت مرکز کے احاطے میں سرکاری گندم ذخیرہ کی جانے لگی۔

محکمہ فوڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بنیادی صحت مرکز ابھی تعمیر ہوا ہے، جسےابھی فعال ہونا ہے، اسی وجہ سے گندم عارضی طور پر رکھی ہےجلدی ہٹالی جائے گی۔