تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، جوان شہید، تین زخمی

313

تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آرمی کا جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں  پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔