بہاول نگر، جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

167

بہاول نگر (آئی این پی) بیٹے نے مبینہ طور پر جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی پر باپ کو گولیاں مار دیں۔ پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 20 سالہ ملزم فہد نے مبینہ طور پر اپنے والد 52 سالہ ماسٹر محمد امین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق باپ کو غیراخلاقی سرگرمیوں پر رنج تھا اور اس نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسکول ٹیچر تھا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔