پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

318

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےقریب ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون پانڈو سیکٹرمیں 200 میٹرتک  پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں ڈرون ہے۔