افغانستان اوربھارت کے باہمی تجارت سے متعلق معاہدوں پر ستخط

181

افغانستان اوربھارت کے رہنماؤں نے باہمی تجارت اور افغانستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے افغانستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کے علاوہ ڈیم کی تعمیر اور افغان فورسز کے لیے ادویات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔اس موقع پر افغان صدر غنی نے بھارتی سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

صدر غنی نے کہا کہ اگر کوئی ہماری باہمی تجارت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرے تو ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ برسوں میں باہمی تجارت کو مزید بڑھائیں گے۔