ایشین مارکیٹ،ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی

186

ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی۔

ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ کاروباری روز نیویارک کی شرح 102.10 ین فی ڈالر سے کم ہوکر 101.78 ین فی ڈالر رہی۔ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی جو نیویارک کی شرح 1.1244 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.1242 ڈالر فی یورو ہوگئی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی جو 114.81 ین فی یورو سے گر کر 114.74 ین فی یورو پر آگئی۔

دیگر ایشیائی کرنسیوں میں آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.6 فیصد،جنوبی کورین وان کے مقابلے میں 0.6 فیصد جبکہ انڈونیشین روپے اور ملائیشین رنگٹ کے مقابلے میں 0.4 فیصد گرگیا۔