امریکا کے صارفین کی مصنوعات کے حوالے سے سیفٹی کمیشن نے بیٹریوں کے جلنے کی شکایات پر سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 سمارٹ فون کے دس لاکھ کے قریب سیٹ واپس منگوالیے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں اب تک سام سنگ کے مذکورہ سمارٹ فونز کی بیٹریوں کے گرم ہونے کی 92 شکایات موصول ہوئیں جن میں 26 بیٹریوں کے جلنے اور 55 شکایات موبائل فون ناکارہ ہونے کی ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا کے 10 کے قریب ملکوں میں سام سنگ کے 2.5 ملین سے زیادہ سمارٹ فونز بیٹری شکایات پر واپس منگوائے جارہے ہیں۔