گوگل نے 1.75 ملین سائٹس کو سرچ انجن سے ہٹا دیا

217

انٹرنیشنل سرچ انجن گوگل نے اپنی 1.75 ملین سائٹس کو کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے باعث ہٹا دیا ہے۔

جمعہ کو گو گل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے نے اپنی 1.75 ملین سائٹس(یو آر ایلز) کو کاپی رائٹس اور دوسرے سائبر قوانین کی خلاف ورزی کے باعث منظر نامے سے ہٹا دیا ہے اور ان کو انڈکس اور سرچ نتائج سے بھی عارضی اور مستقل طور ختم کر دیا گیا ہے۔

تاہم بتایا گیا ہے کہ گوگل یو آر ایل کو ہٹانے کی کارروائی از خود نہیں کرتا جبتکہ ان کو اس کے بارے سائٹ کے مالک کی طرف سے سرچ کونسول پر درخواست موصول نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ موصول ہونے والی کل 2.1 ملین درخواستوں میں سے 40ملین کو مسترد کیا گیا اور 16 ملین ڈپلیکیٹس کر دی گئی ۔انھوں نے کہا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والی سائٹس کے مالکان سرچ کونسول پر لاگ آن پر اپنا یو آر ایل داخل کر کے اپنی سائٹس کی ملکیت کی توثیق کروائیں گے تو معاملہ دوبارہ عمل داری(پراسسنگ) میں داخل ہو سکے گا۔