اوکاڑہ ‘رینالہ خورد:2خوفناک ٹریفک حادثات‘6افراد جاں بحق

146

اوکاڑہ+رینالہ خورد‘لاہور(اے پی پی) قومی شاہراہ پر تیز رفتارٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل نے سے 6افراد جاں بحق۔ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے5افراد جن میں ماں،2کمسن بچیاں، ایک خاتون اور 18سالہ نوجوان شامل ہے۔ دونوں ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے۔ نواحی گاؤں میں افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو1122 موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122اور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر رینالہ خورد منتقل کردیا ہے۔ ایک دوسرے حادثے میں نواحی علاقے شیرگڑھ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 2بچوں کو کچل دیا،جس کے باعث قربان سکنہ بھٹی محبت جاںبحق جبکہ اکرم زخمی ہوگیا۔پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسو س کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاںبحق افراد کے لواحقین کے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔