صدر مملکت ممنون حسین نے مہمند ایجنسی کی مسجد میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
صدر نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔
صدر نے کہا کہ دہشت گرد اپنی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔