وزیر اعظم کی مہمند ایجنسی بم دھماکہ کی پر زور مذمت

228

وزیراعظم محمد نواز شریف،صدر نے جمعہ کو مہمند ایجنسی کی مسجد میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے حکومتی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دھماکہ کے زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔