سندھ حکومت نے  صوبے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں  کیا، شبلی فراز

297

کراچی : وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے  سندھ کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں  کیا، کراچی کی عوام کو صوبائی حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کااربوں،کھربوں روپےکابجٹ پتانہیں کہاں استعمال ہوا؟ بارش سےکراچی میں نکاسی اورسیوریج سسٹم سامنےآگیا، ایسا لگتاہےکہ کراچی میں کسی کی حکومت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،وفاقی حکومت جو بھی کرسکی کراچی کیلئے کرے گی، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کی تکلیف کا ازالہ کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کو الیکشن ریفارمز پر بل لانے کا کہا گیا  تھا ، عوام سے اپیل ہے کہ عید پر ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔