پب جی پر پابندیاں ختم

290

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن پب جی کی انتظامیہ کے پی ٹی اے حکام سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پب جی کی انتظامیہ نے 16برس سے کم عمر بچوں سے متعلق جامع طریقہ کار پر رپورٹ بھی پیش کی۔

پی ٹی اے کی انتظامیہ نے پب جی کی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رابطے مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،جس کے بعد پی ٹی اے نے پب جی انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے گیم پر پابندی ختم کی۔

مذاکرات میں پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو آن لائن گیم کے مضراثرات سے بچاؤ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔