عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

366

اسلام آباد:عید سے پہلے حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور وارکردیا،وزرات خزانہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرمہنگائی کا بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، پیٹرول 3روپے 86پیسے فی لیٹر مہنگا کیا ہے جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 103روپے 97پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 46پیسے مقرر کردی گئی ہے،مٹی کا تیل 5روپے 97پیسے مہنگا ہواہے، جس کے بعد65روپے 29پیسے مہنگا ہوگیاہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل 6روپے 62پیسے مہنگا ہوا ہے،نئی قیمت 62روپے 28پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے،جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کینئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد سے ہوگا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی تھی۔