جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا ،ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو ہو گا

174

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شیڈول سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور اس میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔

 گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور رواں سال آسٹریلوی ٹیم کے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، کینگروز ٹیم 24 نومبر کو پروٹیز اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔

 جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے پہلے گلابی گیند پر تحفظات ظاہر کئے تھے تاہم اب انہوں نے گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کی حامی بھر دی ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم اکتوبر کے وسط میں دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی، اور اس کے بعد ایک اور دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گی۔