او جی ڈی سی ایل نےکے پی کے میں خام تیل کی پیداوار کا ریکارڈ جاری کردیا

231

او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ 17 برس کے دوران خیبر پختونخوا میں اپنی مختلف فیلڈز سے پانچ کھرب26 ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا 59,692,454 بیرل خام تیل اور 86,482,196 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس کی پیداوار حاصل کی۔

کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ مالی سال02-2001 سے مالی سال16-2015 کے دوران کوہاٹ میں واقع چاندا فیلڈ سے او جی ڈی سی ایل نے 15,567,543 بیرل خام تیل،29,626,201 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس اور 43,671 میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پیداوار حاصل کی جس کی مالیت اس کے 72 فیصد حصہ کے ساتھ 114,049 ملین روپے بنتی ہے۔

 کرک کے نیشیا فیلڈ سے او جی ڈی سی ایل نے 30,847,733 بیرل خام تیل کی پیداوار اور 114,654,724 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی اور یہ پیداوار56.45 فیصد حصہ کے ساتھ مالی سال10-2009 سے16-2015 کے دوران حاصل کی۔ کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ کی میلہ فیلڈ سے 13,269,684 بیرل خام تیل اور 44,154,422 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس 2006-07ء سے16- 2015 کے دوران 56.45 فیصد حصہ کے ساتھ حاصل کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ11-2010 سے13-2011 کے تین سال کے عرصہ میں کمپنی نے 30 فیصد حصہ کے ساتھ کوہاٹ کی شاہ خان فیلڈ سے 7494 بیرل خام تیل اور 1,236,097 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس کی پیداوار لی۔