اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہائیوں سےجدوجہد آزادی کیلئے متحرک کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان سے نوازا گیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت نے جدوجہد آزادی کشمیر کے اعتراف میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان وصول کیا، سيد علی گيلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے بےمثال جدوجہد کے باعث ديا گيا۔
Hurriyat Leaders receiving Nishan-e-Pakistan Award on behalf of Syed Ali Shah Gilani from President of Pakistan, Dr. Arif Alvi, at Aiwan-e-Sadr. pic.twitter.com/HoBjTZowJF
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 14, 2020
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے90 سالہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ سید علی گیلانی طویل عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔