وفاقی حکومت جلد ہی کراچی والوں کو ایک بڑی خوشخبری دے گی، اسد عمر

412

اسلام آباد:وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمرنےکراچی کے شہریوں کو جلد ہی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیاہے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نےکہاکہ وفاقی حکومت جلد ہی کراچی والوں کوبڑی خوشخبری دےگی،اس تبدیلی سے شہرکی تمام محرومیاں دور ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے ذریعے کراچی  میں بڑی تبدیلیاں جلد ہی متوقع ہے،کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے،اس شہر کے ساتھ صرف سیاست کی گئی،اورکراچی کو تمام بنیادی حقوق سےمحروم رکھا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ موجود ہے،پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی میں ہے،اٹھارویں ترمیم کے ہوتے ہوئے بھی اگر سب کا مقصد ایک ہو تو سب کام کیے جا سکتے ہیں۔