ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: قومی ٹیم نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنالیے

224

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے سبب جلد ختم ہوگیا، پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔

ساؤتھمپٹن میں انگلینڈکے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کےدوسرے روز بھی  کھیل بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو بابراعظم  اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا،کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو براڈ کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ایک اینڈ پر محمد رضوان انگلش بولرز کے سامنے ڈٹے رہے،جبکہ دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، یاسر شاہ 5، شاہین آفریدی صفر اور محمد عباس 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بارش اور موسم غالب رہے، بارش اور کم روشنی کے سبب 40.2 اوورز کا کھیل ہوسکا، پاکستانی ٹیم نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے، کھیل کے اختتام پررضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔