بھارت کو پاکستانی پوسٹوں کی اطلاع دینے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار

533

راولپنڈی: پولیس نے بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایلیٹ فورس، راولپنڈی پولیس اور آزاد کشمیر فتح پور پولیس نے اسلام آباد کے قریب مندرہ میں کارروائی کرکے بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار کرلیا تاہم بھارت کو اطلاعات فراہم کرنے والا سہولت کارگرفتار نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خاندان کے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار افراد میں سہولت کار کی بیوی اور بچے شامل ہیں، ملزم جلال خان 8 مقام میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا، جلال پاکستانی چوکیوں کی لوکیشن بھارتی آرمی کو بتاتا تھا۔