بھارتی فوجی کی ایل او سی پر اشتعال انگیز فائرنگ،خاتون زخمی

201

راولپنڈی:بھارتی فوجی کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی)پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری، بھارتی فائرنگ سے 70سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سبز کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایاہے، زخمی خاتون کو فوری طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی خاتون کا تعلق کھوئی گاؤں سے ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔