چین اور روس کی بحری افواج نے مشترکہ مشق مکمل کرلی

211

چین اور روس کی بحری افواج نے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے پرے پانیوں میں اپنی مشترکہ فوجی مشق مکمل کرلی۔

مشق کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی بحریہ کے نائب کمانڈر وانگ ہائی نے مشق کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ مطلوبہ مقصد حاصل کرلیا گیا ہے،یہ مشق`13ستمبر سے 19ستمبر تک جاری رہی،وانگ نے کہاکہ اس مشق نے اصل حربی صلاحیتوں انفارمیشنائزیشن اور دونوں ممالک کی بحریہ کو معیاری بنانے میں بہتری لائی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ عملی تعاون کو توسیع دیں گے اور کمیونیکیشن کو فروغ دیں گے۔

روسی بحریہ کے نائب کمانڈر الیگزینڈر فیڈو ٹینکوف نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحریہ نے تھریٹیکل اور پریکٹیکل تجربے کا تبادلہ کیا اور پوری مشق کے دوران ٹھوس اشتراک عمل میں ملوث رہیں،فیڈو ٹینکوف نے کہاکہ طرفین آپس میں قریبی بحری تعاون کے مراسم کو برقرار رکھیں گے،نئے چیلنجز اورخطرات سے نمٹیں گے اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کا مل کر تحفظ کریں گے’’مشترکہ سمندر2016‘‘ مشق میں سطح آب کے جہازوں،آبدوزوں،فکسڈونگ طیاروں،ہیلی کاپٹروں،میرینز اور جدید بکتر بند ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔