ولادی میر پیوٹن کی حکمران جماعت کامیاب قرار

189

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے 450نشتوں پر ہونے والے انتخابات میں صدر ولادی میر پیوٹن کی حکمران جماعت نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈالے گئے ووٹوں کا93 فیصد لینے کے بعد ولادی میر پیوٹن کے لئے 2018 ء میں چوتھی مدت کے لئے سربراہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ تاہم مبصری کا کہنا ہے کہ 50 فیصد سے بھی کم ٹرن آؤٹ سے پتہ چلتا ہے کہ روسی عوام موجودہ نظام سے بیزار ہوچکے ہیں جس سے اس پورے نطام کے قانونی ہونے کا سوال اٹھایا جا سکتاہے ۔

 روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے انتخابات مکمل ہونے کے بعد کہا کہ صورتحال بڑی مشکل او رسخت ہے تاہم روسی عوام نے ان کی جماعت یونائیٹڈ رشیاء کو ہی ووٹ دئیے ہیں۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی 450نشتوں کے انتخابات میں ڈالے گئے 93 فیصد ووٹوں میں سے یونائیٹڈ رشیاء پارٹی نے 54.3 فی صد ووٹ حاصل کئے ہیں اور کم از کم 343نشستوں پر کامیابی حاصل کی جو کہ اس سے قبل 238 نشستوں پر تھی ۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق یونائیٹڈ رشیا کی کامیابی آئینی طورپر اکثریتی کامیابی ہے ۔