بین الاقوامی مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری

285

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ہدایات مسافروں کے علاوہ چارٹر پرائیوٹ ایئر کرافٹ پر بھی لاگو ہوں گی،نئی سفری پالیسی کی معیاد 21 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ  جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا،وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی سوٹ، دستانے، سرجیکل ماسک طیارے میں رکھے جائیں گے۔