کینٹ مسلم لیگ ن کی الگ حیثیت برقرار رکھنا قابل ستائش ہے

71

راولپنڈی (پ ر) کنٹونمنٹ بورڈ کے اندر مسلم لیگ ن کی تنظیم کی الگ حیثیت برقرار رکھنے پر صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان، صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن و سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کے تہہ دل سے مشکور ہیں، ان کے اس اقدام سے کینٹ بورڈ کی مسلم لیگ ن کی ساری تنظیموں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔ کینٹ مسلم لیگ ن کی الگ حیثیت برقرار رکھنے میں ملک ابرار احمد کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کا ڈویژنل صدر ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے کینٹ میں بسنے والے ن لیگی رہنمائوں، کارکنان و ووٹرز، سپورٹرز کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ این اے 61 کے کوآرڈینیٹر چودھری محمد طیب، ممبران کینٹ بورڈ ملک منصور افسر، ارشد محمود قریشی، رشید احمد خان، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ملک گلزار احمد، چودھری ظفر، رانا کامران، معاویہ حسن فاروقی، جنرل سیکرٹری فضل الرحمن سیٹھو، پی پی 15 سردار اکرام ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم این اے ملک ابرار احمد جب سے راولپنڈی ڈویژن کے صدر بنے ہیں انہوں نے ن لیگ کو راولپنڈی کینٹ و شہر سمیت ڈویژن بھر میں مضبوط کرنے کے لیے جو کوششیں کی ہیں ان کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ن لیگی حلقوں میں ان کے اقدامات کو بہت سراہا جارہا ہے، ن لیگ کو ایسے ہی رہنما کی ضرورت تھی جو پارٹی میں اتحاد برقرار رکھے اور اسے نچلی سطح تک مضبوط بنائے۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا پہلے بھی گڑھ تھے اب ملک ابرار کے اقدامات سے مسلم لیگ ن کی کینٹ کے عوام میں مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔