محرم الحرام: گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت

76

گلگت (اے پی پی) محرم الحرام کے آغاز پر ہی ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے گلگت سکوار چونگی، سلطان آباد چوکی اور شروٹ چوکی میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی گلگت مرزا حسین نے داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی مسافر کو داخل نہ ہونے دیا جائے، جبکہ 9 اور 10 محرم کو سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔