ن لیگ میں انتشار کی باتیں کرنے والے احمق ہیں، رانا تنویر

73

مانانوالہ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سینئر رہنما ن لیگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ میں انتشار کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں موجودہ حکومت کی 2 سال کی ناقص کارکردگی نے تمام ادارے مفلوج کر دیے ہیں بدقسمتی کا عالم ہے وزارت خارجہ ساتویں نمر پر ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر حکومت سیاست کرکے عوام کی مہنگائی اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی اور ہی کوئی ثابت ہو سکی ہے صرف انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام کو سبز باغ دکھانے والے سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے تمام وعدوں سے منحرف ہو چکے ہیں۔کشمیر کا عالمی سطح پر سفیر بننے والے کپتان نے کشمیر پر ماسوائے تقریروں کے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہندوستان مکمل طور پر قابض ہو کر کشمیریوں پر ظلم کی تاریخ رقم کرکے سیاہ باب میں اضافہ کر رہا ہے ۔