حکومت کا رویت ھلال کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ

460

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسر ن تشکیل کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے قانون سازی کرنے کیلئے مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرکے اسے دوبارہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا مسودہ وزارت مذہبی امور کو بھجوادیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور  کی کمیٹی جلد اس مسودے پر اپنی تجاویز سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مسودے میں رویت ہلال کے ازخود اعلان پر 5 سال تک قید اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔