کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ ہی یورپ نے جمعے سے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ پیرس میں ماسک کا استعمال لازم اور ہنگری کی سرحدیں ایک بار پھر سے بند کر نے کافیصلہ لیا ہے۔
ہنگری نے کہا کہ یکم ستمبر سے غیر ملکیوں کو داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ واپس آنے والے شہریوں کو 14 دن کے قرنطینہ سے بچنے کے لئے 2منفی ٹیسٹ روپورٹ کی ضرورت ہوگی۔
پیرس میں پبلک ٹرانسپورٹ اور گنجان علاقوں میں ماسک کا استعمال لازم تھا، لیکن اب اس کا استعمال ہر شخص کیلئے لازم ہوگا
فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس کا کہنا ہے کہ کوروناوبائی صورت اختیار کر رہی ہے اور اب مداخلت کا وقت آگیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سخت ماسک کے قوانین سے حالات بہتری کی طرف آجائیں گے۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ فرانس کے شہر میں تقریبا7400 نئے کرونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو بہت خطرناک ہے۔
دوسری جانب ایک ماہ مزید توسیع کے بعد کینیڈا نے بھی اپنی سرحدوں کی بندش کو غیر ضروری سفر کرنے والوں کے لئے ستمبر کے آخر تک بند کردیا ہے جو مارچ کے وسط سے پہلے ہی غیر ضروری مسافروں کے لئے بند تھیں۔
خیال رہے کہ تقریبا 9 ماہ قبل چین میں یہ وائرس پہلی بار سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر 24.5 ملین افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8 لاکھ 32 ہزار افراد اس مہلک وائرس کے بعد دنیا سے کوچ کرگئے۔