جمی نیشم بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

184

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔جمی نیشم گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران پسلیوں کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کانپور میں شروع ہو گا۔

 نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نیشم کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ 30 ستمبر کو شیڈول سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔