ایشانت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے دستبردار

186

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایشانت شرما فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئےہیں۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کانپور میں شروع ہو گا۔

 بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشانت شرما وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں اور ابھی بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اسلئے وہ کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشانت ٹیم کا اہم رکن ہیں ان کا ان فٹ ہونا پوری ٹیم کیلئے بری خبر ہے اور ٹیم پہلے ٹیسٹ میں ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔