تھائی لینڈ میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے،جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔
تھائی حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ دریائے چابھرایا میں اس وقت پیش آیا جب کشتی ایک پل سے ٹکرا گئی۔رپورٹس کے مطابق بوٹ پر 150 مسافر سوار تھے جوکہ اس کشتی کی گنجائش سے زیادہ تھے۔
نائب گورنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔