نائیجیریا کے شمال مشرق میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دو حملوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ریاست بورنو کے ساندا ضلع میں ایک تجارتی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں 6 افراد ہلاک اور 3 فوجی زخمی ہوئے۔ دوسرا واقعہ قصبے چیبوک کے قریبی گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک گرجے کے باہر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔