شمالی کوریا کا مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے والے راکٹ انجن کاکامیاب تجربہ

241

شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤمسترد کرتے ہوئے مصنوعی سیارے کولانچ کرنے والے ایک نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے،اس انجن کو لانگ رینج میزائلوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

سرکاری میڈیاکے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے ملک کے شمال میں قائم ریسرچ سنٹر میں خود اس تجربے کی نگرانی کی۔ راکٹ انجن کے تجربے کی مدد سے ملک کی مختلف قسم کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔

شمالی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس انجن کو لانگ رینج میزائلوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔پیانگ یانگ کی جانب سے آ نے والے دنوں میں طویل فاصلے پر مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ بھی متوقع ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔